: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کانگریس نے 'جملےبازی'، 'بڑی -بڑي باتیں' اور 'ایونٹ مینجمنٹ' کو مودی
حکومت کی شناخت بتاتے ہوئے آج کہا کہ عوام کے ساتھ بڑے -بڑے وعدے کرکے
انہیں پورا نہ کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہئے۔پنجاب کے سابق وزیر خزانہ
اورکانگریس کے سینئرلیڈر من پریت بادل نے یہاں
جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کی
سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے جملےبازی کو اپنا تكيہ كلام بنا لیا
ہے۔کانگریس لیڈر نے مسٹر مودی كو اپنے عہدے کے وقار کوبنائے رکھنےنیز عمدہ طرز عمل اختیار کرنے کی نصیحت کی۔